صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سندھ میں کورونا وائرس کے 76 کیسز، ملک بھر میں تعداد 94 ہوگئی

ویب ڈیسک | پیر 16 مارچ 2020 

 کراچی: کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔