صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 17 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 14 مارچ 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر 16 افراد کو حراست میں لے کر سائیکلیں اور موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاج ملوک اور ایس ایچ او ٹریفک نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 16 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹرسائیکلوں اور سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ وقتی طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ون ویلنگ عمری معذوری اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔