صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سندھ میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 22 ہوگئی

ویب ڈیسک | جمعہ 13 مارچ 2020 

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ  کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ میں 30 مئی تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات

دوسر ی جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ 

پی ایس ایل میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے کہ میچز بغیر شائقین کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔