مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)عبدالحئی خان امیرتحریک لبیک پاکستان جتوئی نے کہا ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی سال سلیکٹڈ حکومت کاآخری سال ہے،وزیر اعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں حقیقت سے الٹ باتیں کرتے ہیں کل بھی ن لیگ کے حوالے سے بڑی پھڑ مار گئے کہ یہ لوگ ڈر سے لندن میں روپوش ہیں کوئی ان سے پوچھے کہ خود ہی حکومت نے انھیں بیرون ملک جانے کا شفاف راستہ دیا اور اب عوامی اجتماع میں الٹ بات کردی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نیپرا کو بجلی کے بلوں میں فی یونٹ قیمت میں مزید ایک روپے 48پیسے کا اضافہ کی درخواست انسانی حقوق کی بدترین پامالی لگتی ہے، نیپرا کو اِس درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال کو مدِنظر رکھنا چاہئے،پاکستان میں بنائی جانے والی بجلی اِس قدر مہنگی نہیں ہونی چاہئے کہ عوام اُس کا بل ادا نہ کر سکیں اور اُن میں بجلی چوری کا رجحان بڑھے، فوڈ سیکورٹی ایک نازک معاملہ ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے اگر ضروری سمجھا جائے تو مروجہ قوانین میں ترامیم کی جا سکتی ہیں اگر ایسا نہ ہو سکا تو سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ مل جائے گی اورآئے دن اشیائے خورو نوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی اور اب رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے اور ہر رمضان میں کسی نہ کسی چیز کا بحران پیدا کرنا منافع خور مافیا کا مستقل معمول ہے لہٰذا صورتحال پر کڑی نظر رکھی جانی چاہئے۔