صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر پولیس کے ذریعے اغواء کا الزام، نوٹسز جاری

ویب ڈیسک | جمعہ 21 فروری 2020 

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور  پولیس کو شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔شہری محمد حسن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے میرے  بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا ہے۔درخواست کے مطابق احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے اور پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

لاہور  ہائیکورٹ کے جسٹس انورالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے جواب جمع کرایا کہ متعلقہ افراد کو کسی بھی کیس میں حراست میں نہیں لیا گیا۔عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔