صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات

راجہ فرقان احمد | جمعرات 20 فروری 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں دیگر وارڈز کی طرح منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا. پرائیویٹ اور سرکاری منشیات کی بحالی کے مراکز کی مانیٹرنگ اور علاج کا ایک ہی سٹینڈرڈ بنانے پر بھی اتفاق .اس موقعے پر شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق ملک بھر میں سڑکوں، نالوں اور قبرستانوں میں بے یار و مددگار پڑے منشیات کے عادی افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے. مرکز اورصوبوں کے نمائندگان کا جلد اجلاس بلا کر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ملک بھر میں یکساں سسٹم متعارف کرائیں گے. مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان  کی ستر سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہوگا.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔