صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 15 فروری 2020 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کے دوران 10 نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کے نوٹس لینے پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کیا جس میں مزید 10 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ وقتی طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ون ویلنگ عمری معذوری اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔