صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارائیوں، 3 منشیات فروشوں گرفتار

راجہ فرقان احمد | منگل 11 فروری 2020 

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارائیوں کا سلسلہ جاری،03 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میںچرس برآمد. تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جس کے تحت 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 04 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی. ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں محمد بلال اور مسماة شہناز مغل کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے02 کلو 910 گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ایس پی صدرضیاءالدین نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے منشیات فروش ندیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی. ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں. سی پی او احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیزکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے میںنوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہی ہے جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں میں تیزی لائی جائے اور ان موت کا دھندہ کرنے والوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔