صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، 24 نوجوان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 11 فروری 2020 

پشاور(کرائمز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کے نوٹس لینے پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 24نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین کو ان کے بچوں کے ون ویلنگ بارے بذریعہ فون آگاہ بھی کیا گیا جس کو والدین کی جانب سے سراہا گیا اسی طرح انڈر ایج نوجوانوں کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لے کر بناء کسی کارروائی کے چھوڑ دیئے گئے۔قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔