صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں ' 10 ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 11 فروری 2020 

شاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے جاری کریک ڈاون  کے دوران نئی حکمت عملی کے تحت کینٹ ڈویژن نے پولیس کی جانب سے جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس میں متعدد کامیابیاں حاصل ہوئیں، کریک ڈاون کے دوران کینٹ ڈویژن نے مجموعی طور پر 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو راہزنی، موٹر کار اور موٹر سائیکل سنیچنگ سمیت ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور سمیت دیگر صوبوں میں بھی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 23 عددچھینی گئی گاڑیاں، 6 عدد موٹر سائیکل، دو عدد رکشہ، 23عدد موبائل فونز، 2 لاکھ چالیس ہزار روپے نقدرقم ،مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایس یس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ایس پی کینٹ تصور اقبال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پولیس کی جانب سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر کینٹ ڈویژن پولیس نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کریک ڈاون کے دوران تہکال پولیس نے ملزم شیر باز ولد جبار سکنہ افغانستان حال طور بابا  حکیم اللّٰلہ  فاروق اللّٰلہ پسران نور اللّٰلہ ساکنان افغانستان حال پجگی روڈ  رضا ولدامیر خان سکنہ حاج زئی نے گرفتار کیا جبکہ 4 ملزمان ٹائون پولیس نے گرفتار کئے جن میں اختر جان عرف کوچے ولد سعید سکنہ بلال لین امین عرف نونو گے ولد گلدازسکنہ تہکال  منظور ولد سبزعلی سکنہ پروفیسر کالونی  حارث ولد افتخار سکنہ ملازئی شامل ہیں گرفتار ملزمان میں  اکثریت کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیاگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں  پنجاب ، پشاور اور دیگر شہروں سے موٹر کار چھیننے والے افراد بھی شامل ہیںملزموں کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 23گاڑیاں  6عدد موٹر سائیکل، دو عدد رکشہ، 23عدد موبائل فونز، 2 لاکھ چالیس ہزارروپے نقدرقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔