صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

انقلاب پولیس نے مشہور منشیات فروش گرفتارکرلیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 11 فروری 2020 

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مہشور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، گرفتارمنشیات فروش موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتاتھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، جس کے قبضے سے 5کلوگرام چر س برآمد برآمد کرلی گئی ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ محلہ میاگان موسٰی زئی میں ایک شخص موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصو ص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتاہے، جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل گران اللّٰلہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش فہیم الیاس عرف ٹیٹارے ولد سلطان کوگرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 5کلوگرام چر س برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔