صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

مسلم یوتھ یونیورسٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی کا انعقاد

راجہ فرقان احمد | منگل فروری 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) اسلام آباد میں سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی کا انعقاد کیا گیا. تفصیلات کے مطابق 185 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی کا انعقاد کیا گیا. شرکا کی جانب سے بھارت کے خلاف نعرے بازی, بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی. اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ شرکا نےعالمی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاس کردہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت کو پابند کریں جو کہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ بھارت نہتے کشمیری مسلمان بھائیوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ گرا رہا ہے اور کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے. ریلی میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ریلی میں اساتذہ، طالبعلموں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔