صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 11 مئی 2024 

اسلحہ فیکٹریوںسے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار فروری 2020 

پشاور پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغل پورہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ فیکٹری میں موجود سٹاک سے زائد غیر قانونی 9 عدد 9mm پستول،8 عدد 30 بور پستول ، 7 رپیٹر ،11 عدد رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی گئی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی طور اسلحہ رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے،جبکہ دوسری کارروائی کے دوران بھانہ ماڑی پولیس نے اسلحہ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ،گرفتا ر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغل پورہ  میں اسلحہ فیکٹریوں میں بھاری تعداد میں سٹاک سے زائد غیر قانونی اسلحہ موجود ہے جو موقع پاتے ہی ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرتے ہیں، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد عا لمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور بنانے والے فیکٹریوں پرچھاپہ زنی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 9 عدد 9mmپستول،8 عدد 30 بور پستول ، 7 عدد رپیٹر ،11 عدد رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی گئی ہے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عبد العلی ولد شہزادہ سکنہ ماشوخیل کو گرفتا ر کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 10 عدد پستول برآمد کرلیا گیا ہے ،گرفتا ر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔