صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان ' مزید16نوجوان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار فروری 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 16نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کے نوٹس لینے پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کیا جس میں مزید 16نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین کو ان کے بچوں کے ون ویلنگ بارے بذریعہ فون آگاہ بھی کیا گیا جس کو والدین کی جانب سے سراہا گیا اسی طرح کم عمر نوجوانوں کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لے کر بنا کسی کارروائی کے چھوڑ دیئے گئے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔