صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ کی کامیاب کاروائی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار فروری 2020 

پشاور ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ E&N-2نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 4800گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر چرس پنجاب سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسرکے زیر نگرانی E&N-2موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر وایس ایچ اوپشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاقف نواز ، ایڈیشنل انچارج وحید اللّٰلہ بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ مسافر گاڑی روک کر ان کی تلاشی لینے پر 4800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیاجبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں ایکسائز خیبرپختونخوا انسداد منشیات قانون 2019کی دفعہ9dکے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ،سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔