صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

آپ کی آواز کے نقوش پر مبنی نٹ بولٹ سے کار ٹائر کی چوری ناممکن

ویب ڈیسک | ہفتہ فروری 2020 

کیلیفورنیا: جو لوگ اپنی گاڑیوں کے ٹائر چوری ہونے سے پریشان رہتے ہیں، اب ان کے لیے خوشخبری ہے کہ تھری ڈی پرنٹر سے بنے مخصوص نٹ اور بولٹس کی وجہ سے ان کے ٹائر کسی اور گاڑی میں نصب کرنا ناممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کی اپنی آواز کے ارتعاشات کی بنا پر بھی ٹائروں کے مخصوص بولٹ بنائے جاسکیں گے جو آپ کو اس کا ذاتی احساس فراہم کریں گے۔

اس سے قبل ٹارکس نٹ بہت مشہور ہوئے تھے لیکن اب وہ بھی ہرجگہ دستیاب ہیں۔ فورڈ کے مطابق کار ٹائر کے لیے تیارکردہ ان کے نئے نظام میں ایک نٹ فی ٹائر ہی چوری روکنے کے لیے کافی ہوگا۔ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بہت آسانی سے فولاد کے نٹ بنائے جاسکتے ہیں۔ایسے نٹ پر کار کے مالک اپنی پسند کے ڈیزائن بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کی آواز کی چھوٹی سی ریاکارڈنگ کی بنا پر ہر نٹ کو الگ شکل دی جاسکتی ہے ۔ یعنی آواز کے ارتعاشات کی بنیاد پر ہی نٹ اور نٹ سے منسل کی بھی ڈیزائن کی جاسکے گی۔ہرکار کا نٹ الگ ہوگا جس کے اندر بنی چوڑیوں کی نقل نہیں کی جاسکے گی اور نہ ہی چور کسی طرح ان کی مومی کاپی کرسکیں گے۔ اگرچہ یہ عمل مشکل لگتا ہے لیکن مہنگے اور فینسی ٹائروں کو بچانے کے لیے یہ ایک انوکھا نسخہ ہے۔ فورڈ تجرباتی طور پر ایسی چند گاڑیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔