صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پی ایس ایل5 کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ اورمہوش بھی پرفارم کریں گی؟

ویب ڈیسک | ہفتہ فروری 2020 

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن 5 کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔حال ہی میں ان چاروں گلوکاروں کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔