صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم جگہ بنانے میں کامیاب

ویب ڈیسک | ہفتہ فروری 2020 

 لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کی جگہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔