صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

افغان سرحد پار سے پاکستان میں راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک | بدھ 29 جنوری 2020 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان میں راکٹ حملہ کیا گیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سرحد پار سے دو راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے تاہم راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ترجمان کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد طورخم گیٹ آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، طورخم گیٹ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا، طورخم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے، جلد کھول دیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔