صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

غیر قانونی منشیات پاکستان، ایران اور دنیا  کے لئے ایک بڑا چیلنج ہیں: شہریار آفریدی

راجہ فرقان احمد | پیر 27 جنوری 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی  نے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کے ساتھ ملاقات میں پیشکش کی ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ مل کر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقوں اور تربیت کیلئے تیار ہے اور اسکے لئے  اے این ایف اور ایران کی انسداد منشیات پولیس کو سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرائی جاسکتی ہیں. شہریار آفریدی نے ایران کے سفیر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی منشیات پاکستان، ایران اور دنیا  کے لئے ایک چیلنج ہیں اور ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بنی نوع انسان کو منشیات سے بچانے  کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امت میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کئی عشروں کی دوستی پر محیط ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت، پاکستان مسلم امت کو متحد کرنے کے لئے کام کرتا رہیگا. اانہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد کو مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے. یہ بھی یاد رکھنا  ہے کہ دنیا بھر کے مہاجرین میں سے97 فیصد مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نئی نسل ففتھ جنریشن وار اور پراپیگنڈا کے باعث الجھن کا شکار ہے. ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ منشیات ایک عفریت ہے اور ہمیں بہترین طریقوں کو اپنا کر دنیا میں اپنا لوہا منوانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی بہت ضروری ہے اور پاکستان ایران کا واحد دوست ملک ہے جس کے دارالحکومت سے براہ راست پروازیں نہیں ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔