صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

خیبر پختونخوا حکومت میں اٹھے سیاسی طوفان کو روکنے کے لیے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی متحرک ہوگئے

ویب ڈیسک | پیر 27 جنوری 2020 

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت میں اٹھے سیاسی طوفان کو روکنے کے لیے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی متحرک ہوگئے۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حکومت اور کابینہ سے نکالے جانے والے وزراء کے درمیان مصالحت کے لیے رابطے شروع کردیے اور مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یم سب بھائی بھائی ہیں اختلاف گلے شکوے ہوتے رہے ہیں،دونوں اطراف سے مصالحت کی کوشش کررہے ہیں۔مشتاق غنی نے بتایا کہ وزیر قانون سلطان خان اور صوبائی وزیر ہشام اللّٰلہ سے بات ہوئی ہے، وزراء کی کمیٹی بنارہے ہیں،جب دو دوست لڑتے ہیں گلے ملکر جھگڑا ختم کرلیتے ہیں، ہم عمران خان کے سپاہی اور ایک ہی پارٹی کا حصہ ہیں، مزید معاملہ خراب ہونے سے روکیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔