صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

’زندگی تماشا‘ کی نمائش رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک | پیر 27 جنوری 2020 

 اسلام آباد: سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری چوہدری قدیر احمد کی طرف سے دائر درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، سینٹرل سنسر بورڈ اور سرمدکھوسٹ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہےکہ سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری کیا گیا،فلم زندگی تماشا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے،فلم سے مذہبی لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،فلم زندگی تماشا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے،شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔درخواست استدعا کی گئی ہے کہ فلم زندگی تماشا کی نمائش سے روکنے کا حکم دیا جائےاوردرخواست پر فیصلہ آنے تک فلم کی نمائش روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔