صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

راولپنڈی پولیس کی کامیاب کاروائی، اغواءکے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب

راجہ فرقان احمد | اتوار 26 جنوری 2020 

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) راولپنڈی پولیس کی کامیاب کاروائی اغواء کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب. تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضاءالدین نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سے شادی شدہ خاتون مسماة (ن،الف)اغواء ہوگئی تھی جس کا مقدمہ مغویہ کے سسر محمد ریاض کی مدعیت میں ملزمان محمد علی، مسماة شازیہ بی بی اور عبدالکبیر کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لئے ایس ڈ ی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او صدر بیرونی اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم کو آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل تھی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی، مسماة شازیہ بی بی اور عبدالکبیر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مغویہ کوبازیاب کروا لیا. ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے، سی پی ا و محمد احسن یونس نے ایس پی صدر ڈویژن ضیاءالدین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے معزز عدالت سے سخت سزا دلوا ئی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔