صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

کورونا وائرس: امریکا کی اپنے شہریوں کو چین چھوڑنے کی ہدایت

ویب ڈیسک | اتوار 26 جنوری 2020 

چین میں پھیلے  پُراسرار کورونا وائرس کے خطرے کے  باعث امریکا نے چین میں مقیم  اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنےکی ہدایت کر دی۔ چین کے وسطی صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 50 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے ہوبئی کے 13 شہروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے  جو منگل جو کو ہوبئی کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔

چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کورونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویت نام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت 9 ملکوں میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وسطی چینی شہر ووہان کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے، اس وائرس کا تعلق ’سارس‘ سے ہے جو کہ سانس کی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ووہان انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس وباء کے پھیلاؤ کا مرکز یہاں کی آبی حیات کی فوڈ مارکیٹ ہے جسے یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔