صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا: آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک | جمعرات 23 جنوری 2020 

پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل درست نشانہ بنایا، میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، مشقوں کا مقصد دن اور رات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

صدر، وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجنئیرز کو مبارکباد دی ہے۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران بھی تجربے کے موقع پر موجود تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔