صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

بدروح کے حلول کرنے پر ڈرائیور نے جیپ چرچ میں گھسا دی

ویب ڈیسک | جمعرات 23 جنوری 2020 

سپین میں پولیس نے ایک 35سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے  چرچ کا لکڑی کا دروازہ توڑ کر اپنی گاڑی اندرونی حصے میں گھسا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص نے گرفتار ہونے پر بتایا کہ  اس پر ایک بدروح نے قبضہ کیا ہوا تھا اور چرچ ہی وہ جگہ تھی، جہاں  اسے پناہ مل سکتی تھی۔
8 جنوری کو ایک شخص ، جس کا نام نہیں بتایا گیا ،  نے سپین کے ٹاؤن  سنسکا کے ایک چرچ کے بڑے  لکڑی کے دروازوں کو اپنی  جیپ  کی ٹکر سے توڑا اور اندر جا گھسا۔

اس شخص نے جب اپنی جیپ چرچ کے دروازے سے ٹکرائی تو سب  اسے حادثہ سمجھے۔ ایک خاتون  ڈرائیور کے پاس پہنچی تو  ڈرائیور نے خاتون پر چیخنا شروع کر دیا اور اس کے بعد جپ سے چرچ کے دروازے کو ٹکریں مارنے لگا۔ کچھ دیر بعد دروازہ ٹوٹ گیا اور  ڈرائیور جیپ کو چلاتے ہوئے بینچوں کے پاس لے گیا۔

رائیور نے اپنی گاڑی قربان گاہ کے پاس لے جا کر روک دی۔

ایمرجنسی پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو ڈرائیور قربان گاہ کے سامنے کھڑا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ایک بدروح اس میں حلول کر گئی تھی اور وہ اپنے آپ کو اس جگہ محفوظ خیال کر رہا ہے۔
پولیس نے ڈروئیور کو بڑی مشکل سے یقین دلایا کہ اس جگہ سے جانے میں  کوئی حرج نہیں وہ باہر بھی محفوظ  رہے گا۔ اس کے بعد پولیس اسے ہسپتال لے گئی تاکہ اس کا منشیات کا ٹسٹ کیا جا سکے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کے برتاؤ کی وجہ کیا ہے لیکن بہت سی نیوز آؤٹ لٹس کا کہنا ہے کہ  چرچ سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہی اس شخص کی دوکان ہے، جہاں    بھنگ وغیرہ فروخت کی جاتی ہے۔ 
سپین میں بھنگ کی کاشت اور اس کا ذاتی استعمال قانونی ہے۔ اگر اس شخص نے بھنگ کا نشہ کیا ہوا تو اسے کوئی سزا نہیں ملے گی  تاہم چرچ کے دروازے کی تباہی   ایک دوسرا معاملہ ہے، جس پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔
اس حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر چرچ کا دروازہ تبدیل کر دیا تھا۔ مقامی افراد خوش ہیں کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔