صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

آٹا بحران کیسے اورکس نےپیداکیا، حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک | بدھ 22 جنوری 2020 

لاہور ہائی کورٹ نے آٹا مہنگا ہونے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائے بحران کیسے پیداہوااورکس نےپیداکیا ۔عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔درخوست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی، گندم 29روپے فی کلو کے حساب سے برآمد کی گئی اور اس پر بھاری ریبیٹ بھی دیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔