صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

شوہر کا بیوی کو طیارے جیسے گھر کا تحفہ

ویب ڈیسک | منگل 21 جنوری 2020 

نائیجیریا کے دارلحکومت ابوجا کے ایک علاقے میں سڑک کے بیچوں بیچ نظر آنے والی جہاز جیسی شہ اصل میں طیارہ نہیں بلکہ ایک گھر ہے جو ایک شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق سید جمال نامی شخص نے یہ گھر اپنے 6 بچوں اور اہلیہ لیزا کے لیے تعمیر کیا جسے گھومنے پھرنے کا بےحد شوق ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ سید جمال نے اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا کام 1999 میں شروع کیا تھا۔ان کے مطابق یہ اصل طیارہ نہیں بلکہ ہوائی جہاز کی طرح بنانے کے لیے سیمنٹ سے اس کا ڈھانچہ تیار کیا گیا جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس پر نائیجیریا کے قومی پرچم کی طرح سبز اور سفید رنگ سے ڈیزائننگ کی گئی۔

اس مکان میں مہمانوں کے لیے کمرے، مسجد، سوئمنگ پول، کئی درختوں کا حامل باغ اور گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ شامل ہے۔مکان کے اندر کئی کمرے موجود ہیں، جن میں بیڈ روم اور لونگ رومز شامل ہیں جبکہ سید جمال نے گھر میں اپنے لیے ایک دفتر بھی تعمیر کیا ہے۔

سید جمال کے بیٹے محمد جمال نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال کے تھے جب ان کے والد نے اس گھر کی تعمیر کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اسکول سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ اس مکان کو تعمیر میں والد کی مدد کرتے، ویسے اس گھر کو مکمل ہونے میں 11 سال لگے تاہم آج تک اس گھر میں کام جاری ہے۔ سید جمال کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے جانے کے بعد نائیجیریا کے عوام کے لیے ان کی جانب سے یہ گھر ایک تحفہ ہو گا جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح ابوجا آئیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔