خیبرپختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، تندور بند ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ہڑتال کے باعث شہری ایک روٹی 60 روپے میں خریدنے پر مجبور ہو گئے، ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کے بحران کے پیش نظر خیبرپختونخوا بھر میں گزشتہ روز سے جاری نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث منافع خوروں نے کمر کس لی، اور فی روٹی 60 روپے پر فروخت کرنے لگے، یاد رہے کہ نان بائیوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔ اس لئے سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ روٹی کی قیمت میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی۔