اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) قومی اسمبلی اجلاس میں شہریار آفریدی کی تقریر کے دوران رانا ثناء اللّٰلہ بھی ایوان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہریار آفریدی کی تقریر کے دوران رانا ثناء اللّٰلہ بھی ایوان میں آگئے۔ رانا ثناء اللّٰلہ نے اپنے خطاب کے دوران شہریار آفریدی کو چیلنج کیا کہ اللّٰلہ کے نناوے ناموں یا قرآن پاک منگوا کر قسم اٹھا کر کہہ دیں کہ وہ جو کہہ رہے ہیں درست ہے اور اللّٰلہ کا قہر نازل ہو اگر وہ غلط کہیں تو اللّٰلہ ان کے اور میرے درمیان انصاف کر دے گا۔ رانا ثناء اللّٰلہ کا کہنا تھا کہ شہریارآفریدی کوبھی حقیقت معلوم ہے یہ صرف ادھراُدھر کی ہانک رہےہیں۔ کیس میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی، مجھ سے کسی تفیشی افسرنے بیان ریکارڈ نہیں کیا. ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پراسیکیوشن میں پہلےتفتیش کاعمل ہےبعدمیں ٹرائل ہوتا ہے۔ اللّٰلہ کوحاضر ناظرجان کرکہتا ہوں، زندگی میں کسی منشیات فروش سےتعلق نہیں رکھا۔ ماڈل ٹاؤ ن کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمں قابل قبول ہوگا۔