صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

تنظیم کےلئے کچھ بنیادی چیزیں!

لقمان ھزاروی | پیر 13 جنوری 2020 

مضبوط اتحاد:کئی تنظیمی ادارے اپنی تنظیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔ اس کےلئے مختلف ٹاسک بناتے ہیں۔پہر ان ٹاسک پر عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔یہ عمل جب تک سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ نہ ہو تو وہ ٹاسک ادھورا پن اختیار کرلیتا ہے۔نتیجہ یہ برآمد ہوتا ہے کہ وہ تنظیم ناکامی کا شکار ہوجاتی ہے۔اس لیے آپس کا باہمی اتحاد مضبوطی کے پیمانوں سے لبریز ہو تو وہ تنظیم دھیرے دھیرے اپنی منزل تک رسائی حاصل کر جاتی ہے۔ مثلاً تنظیم سے کہا جاتا ہے کہ وہ معاون ادارے کی کارکردگی کا تجزیہ کرے۔ یہ عمل سماجی تنظیم کے اعتماد کے علاوہ غور و فکر اور منصوبہ بندی کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے ذریعے تنظیم کی ضرورتیں سامنے آنے کے علاوہ نتائج بہتر ہوجاتے ہیں۔

معلومات کی فراہمی:کسی بھی تنظیم کےلئے میری رائے کے مطابق معلومات کا ہونا ضروری ہے۔معلامات سونے سے زیادہ بیش بہا چیز ہے۔معلومات انسان کو معاشرے کا فرد حقیقی بناتی ہیں۔کوئی بھی تنظیم معلامات کے بغیر اپنے قدم نہیں جماسکتی اس لیے ہر تنظیم میں ایک گروپ معلومات اکھٹی کرنے کےلئے متعین کرنا چاہیے۔یہ گروپ تنظیم کو اپنی دلچسپی کے میدانوں میں معلومات اور مطبوعات تک رسائی فراہم کرے اور باہم مکالمہ‘ تعلقات میں گرم جوشی کے علاوہ اس کی استعداد میں اضافے کا بھی باعث بنے۔ اس طرح وسیع علاقے کو نیٹ ورک میں شامل کرکے سماجی عمل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

عملے کی وابستگی:ایسے ماہر جو طویل عرصے تک کسی تنظیم کےساتھ وابستہ رہے ہوں یا طویل عرصے تک تربیت میں مصروف رہے ہوں‘ وہ خود بخود استعداد کاری میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ان لوگوں کو یہ ٹارگٹ دینا چاہیے کہ وہ نئے آنے والے دوستوں کی راہ نمائی کریں۔انہیں باقی عملے کےساتھ وابستہ رکھنے کےلئے اپنے تجربات کا فائدہ انہیں پہنچائیں۔

تربیت: تنظیم میں نئے آنے والے افراد کےلئے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جس کےلئے معاون گروپ بھی تشکیل دیا جائے۔ یہ معاون گروپ تنظیم سے تعلق کار کو مضبوط بنانے کےلئے مزید معلومات بھی فراہم کرسکتا ہے۔

نیٹ ورک بنانا:تنظیمیں عموماً اطراف میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں سے رابطے میں نہیں ہوتیں اور نہ ان کے کام کے بارے میں کچھ زیادہ جانتی ہیں۔ اگر ان تنظیموں کے باہم رابطے کےلئے کوئی رابطہ کمیٹی بنادی جائے تو ترقی کا عمل تیز تر ہوسکتا ہے۔ایک تنظیم کا جتنی بھی دوسری تنظیموں سے تعلق ہوگا تو اس کے پر ضرور ہوا میں رہیں گے۔وگرنہ زمین پر پٹخا ہوا بہت کم اڑنے کے قابل ہوتا ہے۔

نظم و نسق کی تربیت:تنظیم کو کامیابی سے چلانے کےلئے اس کا نظم و نسق بہتر ہونا چاہیے۔ مثلاً کوئی بڑا فنڈ وصول کرنے سے پہلے تنظیم کےلئے مالی امور کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ نظم و نسق کی تربیت کےساتھ ساتھ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی تربیت دی جائے۔جو کام جس کو ملے اسے خوشی سے کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کےلئے بھی تربیت کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

سوشل میڈیا ٹیم:آج کے دور میں سوشل میڈیا سے دوری انسان کو معاشرے کے دوسرے افراد سے بلکل جدائی کا شکار بنا دیتی ہے۔اگر کسی تنظیم کی سوشل میڈیا ٹیم نہ ہو تو وہ بھی معاشرے کی دوسری تنظیموں میں اپنا مقام کھو دیتی ہے۔بلاشبہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔اس لیے اس تنظیم کی ایک سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی جائے۔جو اس کی تشہیری مہم میں اہم کردار ادا کرے۔ مائنڈ نہ کریں تو ہماری موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی زیادہ تر سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے۔زمینی حقائق سے اس کا تعلق بہت کم ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔