صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

پشاور: سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک | جمعہ 10 جنوری 2020 

 پشاور میں سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی میں دھماکے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جمعے کے روز چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن میں گاڑی میں فلنگ کے دوران زوزدار دھماکا کی وجہ سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار ماں بیٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون اور کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فضل مقیم کے مطابق دھماکے کی وجہ ممکنہ طور پر ناقص سلنڈر کا استعمال ہوسکتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔