صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

وزیراعظم پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی

ویب ڈیسک | منگل جنوری 2020 

 اسلام آباد: وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آج (منگل سے) سے  اشیائے خورونوش سستی ملیں گی۔
وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔