صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے

ویب ڈیسک | منگل جنوری 2020 

 اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی،ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا لیکن وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی گئی۔ فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے اور اعتراض کیا کہ فواد چوہدری صاحب نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔
وزیراعظم نے ارکان سے کہا کہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔