لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے سابق وزیرعابد شیرعلی بن کرخاتون کو نوکری کا جھانسہ دینے والے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پرسابق وزیر واٹراینڈ پاورعابد شیرعلی بن کرخاتون کونوکری کا جھانسہ دینے والے کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سیل سرفرازچوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم سید راشد عرفان نے خاتون مریم گل کو واپڈا میں فیس بک پر نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سیل نے کہا کہ ملزم فیصل آباد سے لاہورآیا اورخاتون کو ملنے کے لئے کہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے کیس مذید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن سیل کو بھجوادیا۔