صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک | پیر جنوری 2020 

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے۔وزیراعظم عمران خان سے امریکی ورجینیا یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی جس میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے تیزترقی کرنے والا ملک تھا،لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کے ناسورسے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا، ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی حالت زار اورایوانوں میں کرپشن کے پیش نظرسیاست میں قدم رکھا، میرامقابلہ مافیا سے ہے جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہا ہے، بڑا چیلنج ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے لئے کوشاں ہے، حکومت کی کاوشوں کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے ، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے، مودی سرکارنے پانچ سو ملین اقلیتوں کے تشخص اور وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔