صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

کرپشن کے الزامات: سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک | پیر جنوری 2020 

ڈھاکا: عدالت نے ملک سے فرار سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔  بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیے۔  پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔  بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے 2017 میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعدسریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔