صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک | اتوار جنوری 2020 

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔یوم حق خودارادیت کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیوں کامقصد کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل کرناہے، بھارت یواین فیکٹ فائڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دے۔

وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوعالمی برادری کے ضمیرپربوجھ ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ وزیرخارجہ نے بھارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں لگاتارظلم وستم اپنی انتہا کوپہنچ چکاہے۔

واضح رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔