صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

سوات، موٹر سائیکل سواروں پربغیر ہیلمٹ پیٹرول بند،پمپ مالکان اور موٹر سائیکل ڈرائیورز میں تلخ کلامی

سہیل احمد | اتوار جنوری 2020 

سوات  بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر پیٹرول بند، پمپوں میں پولیس کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں،پولیس اہلکاروں،پمپ مالکان اور موٹر سائیکل سواروں کے مابین توتومیں میں معمول بن گیا،لوگوں میں بھی پریشانی کی لہردوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نوعمرلڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے کا سلسلہ بند کرانے اور ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنانے کیلئے حکام نے موٹر سائیکل چلانے والے افرادکو پٹرول کی فراہمی بند کرادی اور اس مقصدکیلئے پٹرول پمپوں میں سیکیوریٹی کیمرے ​​​چیک کرنے کا ٹاسک پولیس کو دیا گیا ہے جہاں پرپمپ والوں کو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے سے منع کیا جاتا ہے جس کے سبب پمپ مالکان، اور موٹر سائیکل سواروں کے مابین توتومیں میں معمول بن گیاہے،شہریوں کا کہناہے کہ پمپوں میں جانے والے بیشتر موٹر سائیکل سوار معمر،کاروباری اور لائسنس یافتہ ہوتے ہیں جو ضرورت کیلئے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں یہ لوگ نہ تو اوورسپیڈ کرتے ہیں اور نہ ہی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ہیں لہٰذہ انہیں ہیلمٹ کا پابند نہ بنایا جائے اورانہیں پمپوں میں پٹرول فراہم کیا جائے تاہم جوموٹر سائیکل سوار نوعمر اور غیر لائسنس یافتہ ہیں ان کیخلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے،اہل علاقہ کا کہناہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی بند کرنے سے پمپ والوں کا کاروباربھی متاثرہورہاہے لہٰذہ حکام اس پر بھی غور کریں اور نوعمر لڑکوں کے موٹر سائیکل چلانے کا سلسلہ بند کرانے اور نوجوانوں کیلئے ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنانے کیلئے کوئی موثر طریقہ کار اپنایا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔