صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک | اتوار جنوری 2020 

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے، حکومت اس معاملے پر زیرو ٹالرنس دکھائے گی. بھارت میں اقلیتوں کیساتھ سلوک اور ننکانہ صاحب واقعہ میں بہت فرق ہے، مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آرایس ایس ایجنڈے کا حصہ، مودی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ ان کے نظریئے کے خلاف ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی کی آر ایس ایس کا نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں پر حملہ آور ہو کر سرعام قتل کر رہے ہیں۔ ان حملہ آوروں کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔