پشاور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکولز کے 2سو طلبہ نے کورس مکمل کر کے سرٹیفیکیٹس حاصل کرلئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیونگ سکولز کی پرنسپل ڈی ایس پی انیلہ ناز سمیت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی ایس پی انیلہ ناز نے انہیں عملی زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی اور انہیں یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پرموثر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث اموات کی شرح فی صد پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے جس پر قابو پاناصرف اور صرف ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی وسیکورٹی کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے ممکن ہے۔ واضح رہے کہ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر غربی اور ناصر باغ ڈرائیونگ سکولز میں قابل انسٹرکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جو جدید طریقے سے ڈرائیونگ سکھاتے ہیں۔