صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

گیس اضافی بلوں پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 513 ملین روپے واپس کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک | ہفتہ جنوری 2020 

 اسلام آباد: حکومت نے اضافی گیس بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو ان علاقوں کی رپورٹ پیش کی گئی جہاں کم گیس پریشر کے باوجود اضافی بل بھیجے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا کہ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا، مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر پر صارفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجے گئے۔

وزیراعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے اور آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ کمپنی نے فروری اور مارچ2019کیلئے صارفین کو 50 ملین واپس کردیے ہیں اور مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔