صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پشاور 'کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جنوری 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ملٹری پولیس کیساتھ پشاور کینٹ کلب چوک میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے ملٹری پولیس کیساتھ پشاور کینٹ کے مختلف علاقوں میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اس دوران سیکورٹی خدشات کے باعث درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز اور ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔