صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

خیبر پختونخوا میں نئی ٹورسٹ پولیس فورس بنانے کیلئے 30 کروڑ روپے سے ذائد فنڈز مختص

اکثریت ڈیسک | اتوار 29 دسمبر 2019 

پشاور: خیبر پختونخوا میں نئی ٹورسٹ پولیس فورس بنانے کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد فنڈ مختص کر دیا گیا، نئی ٹورسٹ پولیس فورس سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ میں مدد اور رہنمائی فراہم کرے گی، ٹورسٹ فورس کو پہلے مرحلے میں تین سیاحتی مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کیلئے ٹورسٹ پولیس فورس کیلئے تیس کروڑ روپے سے ذائد فنڈ مختص کیا گیا، ٹورسٹ فورس سیاحوں سمیت انتظامیہ اور مقامی تھانے سمیت ہر قسم کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرے گی۔ وزیر سیاحت عاطف خان کے مطابق ٹورسٹ پولیس فورس کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جبکہ مختص فنڈ میں فورس کیلئے گاڑیوں سمیت یونیفارم اور دیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پشاور کے عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف سیاح خود کو محفوظ تصور کریں گے بلکہ صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
ٹورازم پولیس کی تربیت کے لئے تھائی لینڈ حکومت کی خدمات حاصل کی جائیں گی، محکمہ سیاحت کے مطابق ٹورزم فورس پہلے مرحلے میں صوبے کے تین اضلاع سوات، چترال اور ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقامات پر تعینات کی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔