صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پشاور'غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف تشہری مہم شروع کر دی گئی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 28 دسمبر 2019 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف تشہری مہم شروع کردی جس کے تحت یونیورسٹی روڈ پر جگہ جگہ آگاہی پوسٹرز لگادیئے گئے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمدخلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز نے یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر وہ تاجروں سے ملے اور ان کو اپنے حدود سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسی طرح سی سی پی او پشاور محمدعلی گنڈاپور کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے سمیت اضافی فورک لفٹر بھی بھیج دیئے گئے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک نے یونیورسٹی روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی تجاوزات مافیا اور غلط پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔