صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 70 سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک | ہفتہ 28 دسمبر 2019 

صومالیہ میں کار  بم دھماکے  کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔صومالیہ کے سرکاری ترجمان کے مطابق کار بم  دھماکا دارالحکومت موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد یونیورسٹی کے طالبعلموں کی ہے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک افراد میں ترکی کے دو شہری بھی شامل ہیں۔

صومالیہ کے پولیس حکام کے مطابق دھماکا کس کی جانب سے کیا گیا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔