دنیا کی سب سے مہنگی سفید رنگ کی حامل بھیڑ کی نیلامی سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس میں حصہ ڈالا تاہم سب سے زیادہ بولی 40 ہزار دینار لگائی گئی۔ جس پر بھیڑ کو بولی لگانے والے شخص کے حوالے کردیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی سب سے انوکھی اور منفرد نیلامی تھی۔
نیلام ہونے والی سفید رنگ کی بھیڑ کی سب سے خاص بات اس کا حجم تھا جو کویت میں پائے جانے والے بکروں کے مقابلے میں کافی غیر معمولی ہے۔ لمبی، تگڑی اور گوشت سے بھری بھیڑ نے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی اس لیے شرکائ
بولی بڑھاتے رہے۔کویت قیمتی اور مہنگے مویشیوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے اور اس حوالے سے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔ چند روز قبل ہی کویت میں ’عرنون‘ نامی ایک اونٹ 16 ملین کویتی دینار ( 8 ارب روپے سے زائد) میں نیلام ہوا تھا۔ جس کے بعد اس اونٹ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر اندراج ہوا۔