صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

حیات آباد پولیس نے شراب سپلائی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 22 دسمبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے زریعے شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت جمرود علاقہ ضلع خیبر سے شراب سمگل کرنے کی کوشش کریگا، جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احمداللّٰلہ نے ملزم کی گرفتاری کی خاطر تمام اہم مقامات اور راستوں کی نگرانی شروع کی جس کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر ملزم علیم ولد لیاقت ساکن فیز 7 حیات آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔