صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

اشرف غنی دوبارہ افغانستان کے صدر منتخب

ویب ڈیسک | اتوار 22 دسمبر 2019 

کابل: اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس 28 ستمبر کو افغانستان بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کے ابتدائی نتائج کا اعلان اب کیا گیا ہے۔

افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اشرف غنی 50 فیصد سے زائد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے حریف عبداللّٰلہ عبداللّٰلہ کو 39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

افغانستان کے قوانین کے مطابق کسی بھی امیدوار کو حتمی نتائج سے پہلے کسی بھی قسم کی شکایت یا درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے گزشتہ انتخابات میں بھی دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے، صدارتی امیدوار عبداللّٰلہ عبداللّٰلہ نے نتائج ماننے سے انکار کردیا تھا تاہم عالمی قوتوں نے دونوں کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت اشرف غنی صدر بنے تھے جب کہ عبداللّٰلہ عبداللّٰلہ کو چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔