صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

خیبرپختونخوا ایکسائز نے ضبط شدہ مختلف نوعیت کی 83گاڑیاں نیلام کردیں

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 21 دسمبر 2019 

پشاور خیبرپختونخوا ایکسائز نے مختلف کاروائیوں میں ضبط شدہ مختلف نوعیت کی 83گاڑیوں کی نیلامی کامیابی سے سرانجام دی۔ صوبائی آکشن کمیٹی کی موجودگی میں 83میں سے 79گاڑیوں پر کامیاب بولی لگائی گئی جس کے عوض دس ملین سمیت ٹیکس کے سرکاری خزانے میں جمع کئے جائے گیں۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر و انچارج وئیر ہائوس اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ نیلام ایکسائز وئیر کے اندر منعقد ہوا جہاں تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور دلچسپی رکھنے والے عوام بذریعہ اخبارات، اشتہارات و سوشل میڈیا مطلع کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز اعلی حکام کی قیادت میں کامیابیوں کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ ادارے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام تک خدمات کی رسائی میں آسانیاں پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم آئندہ دو مہینوں کے اندر اندر دوسری نیلامی کی تیاری کررہے ہیں جس میں وہ امید کرتے ہیں کہ سرکاری خزانے میں اس سے زیادہ کی رقم جمع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ یہ ایکسائز کی 89ویں نیلامی تھی۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔